کیا یہ امام إبن قدامة المقدسي رحمه الله کا قول ہے؟ رہنمائی فرمائیں:
سلف صالحین کی عورتیں قناعت پر کار بند تھیں، جب کبھی کوئی مرد گھر سے نکلتا تو گھر کی خواتین اُس سے کہتیں: "کسبِ حرام سے بچنا ، بیشک ہم بھوک پر تو صبر کر لیں گی ، لیکن آگ پر نہیں"۔
یہ امام ابن قدامہ رحمہ اللہ کا قول نہیں ، بلکہ انہوں نے اپنی کتاب "مختصر منہاج القاصدین " میں سلف صالحین کے زمانے میں عورتوں کی قناعت کو ان کے ایک قول سے ذکر کیا ہے:
"الثاني: (أي من آداب المعاشرة) القناعة، وعلى هذا كان النساء في السلف، كان الرجل إذا خرج من منزله يقول له أهله: إياك وكسب الحرام، فإنا نصبر على الجوع، ولا نصبر على النار".
(مختصر منهاج القاصدين، أحمد بن عبد الرحمن بن قدامة، مكتبة دار البيان، ت: شعيب الأرناؤوط عبدالقادر الأرناؤوط، بيروت، 1398ه=1978م، ص: 81)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144503101308
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن