بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کسی باطل فرقے کی عبادت گاہ کا نقشہ ڈیزائن کرنا


سوال

میرا کمپیوٹر سافٹ وئیر کے  ذریعے  نقشے وغیرہ بنانے کا کام ہے، اب میرے پاس ایک امام بارگاہ کا کام آیا ہے، شرعی اعتبار سے اس میں میرے لیے کیا حکم ہے؟

جواب

ہر مسلک کے ہاں اس کی عبادت گاہ  کی تعمیر بھی  عبادت کا درجہ رکھتی ہے، ہم وطن مسلکی گروہوں کے ساتھ معاشرتی رواداری کے ہم پابند ہیں، لیکن عبادات وغیرہ میں شرکت سے شرعًاو اصولًا اجتناب واحتیاط کا حکم ہے، اس لیے صورتِ  مسئولہ کے مطابق امام بارگاہ کے نقشے سے معذرت کرلینی چاہیے۔ فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144206201517

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں