بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

امام احمد رحمہ اللہ کے قول ’’اللہ اُس شخص پر رحم فرمائے، جو حق بات کہے؛ حدیث کی پیروی کرے، سُنت کو مضبوطی سے تھام لے، اور صالحین کی اقتداء کرے‘‘ کا حوالہ


سوال

کیا یہ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا قول ہے ؟ رہنمائی فرمائیں :

اللہ اُس شخص پر رحم فرمائے، جو حق بات کہے؛ حدیث کی پیروی کرے، سُنت کو مضبوطی سے تھام لے، اور صالحین کی اقتداءکرے۔

جواب

يه قول  امام احمد رحمه الله (المتوفى: 241ھ) سےأحمد بن جعفر بن يعقوب بن عبد الله أبو العباس الفارسي الاصطخري رحمه الله نے نقل کیا ہے ،  جیساکہ  ’’طبقات الحنابلۃ‘‘ میں ہے: 

"روى عن إمامنا أشياء منها: ما قرأت على المبارك، عن علي بن عمر البرمكي قال: أخبرنا أحمد بن عبد الله المالكي لفظا، حدثنا أبي، حدثنا محمد بن إبراهيم بن عبد الله بن يعقوب بن زوران، حدثنا أبو العباس أحمد بن جعفر بن يعقوب بن عبد الله الفارسي الإصطخري قال: قال أبو عبد الله أحمد بن محمد بن حنبل: ... رحم الله عبداً قال بالحق، واتبع الأثر وتمسك بالسنة، واقتدى بالصالحين، وبالله التوفيق."

( طبقات الحنابلة لابن أبي يعلى (المتوفى:526هـ)، حرف الجيم، (1/ 24 و33)، ط/ دار المعرفة - بيروت)

فقط والله اعلم 


فتوی نمبر : 144502100859

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں