بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

امام سجدے سے اٹھتے وقت سمع اللہ لمن حمدہ کہہ دے تو سجدہ سہو واجب نہیں ہوتا


سوال

نماز جماعت کے دوران اگر امام سجدے سے اٹھتے وقت اللہ اکبر کی جگہ سمع اللہ لمن حمده کہہ دے تو سجدہ سہو واجب ہو جاتا  ہے یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر امام سجدے سے اٹھتے ہوئے اللہ اکبر کی بجائے سمع اللہ لمن حمدہ کہہ دے، تو اس سے سجدۂ سہو واجب نہیں ہوتا؛ اس لیے کہ سجدۂ سہو کسی واجب کے چھوٹ جانے یا کسی رکن  اور واجب کی ادائیگی میں تاخیر ہوجانے کی صورت میں لازم ہوتا ہے، اور ایک رکن سے دوسرے رکن کی طرف جاتے ہوئے تکبیر کہنا فرض یا واجب نہیں ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں  اس  تبدیلی سے سجدۂ سہو واجب نہیں ہوا،البتہ سنت کے خلاف ہو گا۔

مبسوطِ سرخسی میں ہے:

"ومنها سلام السهو  لا يفسد الصلاة، وإن سجود السهو يجب بتأخير ركن عن محله..". 

(كتاب السجدات، ج2، ص80، ط: دار المعرفة بيروت)

فتح باب العناية بشرح النقاية   میں ہے:

"(يجب بعد سلام واحد سجدتان وتشهد وسلام).. (لو قدم ركنا) عن محله (أو أخر) ركنا عن محله (أو كرر) ركنا (أو غير واجبا أو تركه) أي الواجب ولو مرارا (ساهيا)".

(فصل في سجود السهو، ج1، ص 365، ط: دار المعرفة بيروت)

مجمع الأنہر میں ہے:

"(ويجب) في ظاهر الرواية وهو الصحيح لأنه شرع لرفع نقص تمكن في الصلاة ورفع ذلك واجب.
وفي المحيط أنه عند الكرخي ويسن عند غيره (إن قرأ) آية (في ركوع أو قعود) أو سجود أو قومة لأن كلا منها ليس بمحل القراءة فيكون فعل من أفعال الصلاة غير واقع في محله فيجب (أو قدم ركنا) على محله وركن الشيء جزء ماهيته فركن الصلاة القيام والقراءة والركوع والسجود وأما القعدة فشرط لصحة الخروج (أو أخره) عن محله (أو كرره) أي الركن.."

(باب سجود السهو،ج1، ص 148، دار إحياء التراث العربي بيروت)

عالمگیری میں ہے:

"ولا يجب السجود إلا بترك واجب أو تأخيره أو تأخير ركن أو تقديمه أو تكراره أو تغيير واجب بأن يجهر فيما يخافت وفي الحقيقة وجوبه بشيء واحد وهو ترك الواجب، كذا في الكافي.
ولا يجب بترك التعوذ والبسملة في الأولى والثناء وتكبيرات الانتقالات إلا في تكبيرة ركوع الركعة الثانية من صلاة العيد".

( الباب الثاني عشر في سجود السهو، ج1، ص126، ط: المطبعة الكبرى الأميرية ببولاق مصر)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144408101064

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں