بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ذو القعدة 1445ھ 14 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مشہور قول "دنیا میں کامل انسان وہی ہے، جس میں چار چیزیں ہوں: دیانت، رذائل سے بچاؤ، اور وقار و سکینت" کی تحقیق


سوال

کیا یہ امام شافعی رحمہ اللہ کا قول ہے کہ :

"دنیا میں کامل انسان وہی ہے، جس میں چار چیزیں ہوں: دیانت، رذائل سے بچاؤ، اور وقار و سکینت"۔

راہ نمائی فرمائیں!

جواب

مذکورہ بالا قول امام محمد بن ادریس شافعیؒ سےہی منقول ہے،اور مختلف اہل علم محققین و محدثین نے امام شافعیؒ کی طرف یہ قول منسوب کرکے نقل فرمایا ہے۔

امام ابوبکر احمد بن حسین بیہقیؒ اپنی کتاب " مناقب الشافعی" میں رقم فرماتے ہیں:

"أخبرنا محمد بن الحسين قال: سمعت ناصر بن محمد يقول: سمعت أبا عبد الله: محمد بن عبد الله بن سعيد بن سليمان الجوهري، المعروف بالأندلسي، يقول: سمعت البويطي يقول:سمعت الشافعي يقول: لا يكمل الرجل في الدنيا إلا بأربع: ‌بالديانة، ‌والأمانة، والصيانة، والرزانة."

( باب مايستدل به على تمكن الشافعي، رحمه الله، من عقله، وما يؤثر عنه في الآداب، ج:2، ص:189، ط:مكتبة دارالتراث)

امام ابو القاسم الرافعی القزوینیؒ اپنی کتاب "شرح  مسند الشافعیؒ" میں نقل فرماتے ہیں:

"وعنه(الشافعيؒ): لا يكمل الرجل إلا بأربع: ‌بالديانة ‌والأمانة والصيانة والرزانة."

(الباب الأول، ‌‌المبحث الأول "التعريف بالإمام الشافعي"، ج:1، ص:20، ط:ادارة الشؤن الإسلامية)

مشہور و معروف شافعی محقق و محدث امام ابوزکریامحیی الدین بن شرف النوویؒ نےبھی اپنی کتاب "المجموع  شرح المہذب" میں  امام شافعیؒ کے حالات زندگی بیان کرتے ہوئے یہ قول اُن کی طرف منسوب کیا ہے:

"وقال(الشافعيؒ) ‌لا ‌يكمل ‌الرجال في الدنيا إلا بأربع بالديانة والأمانة والصيانة والرزانة."

(مقدمة، ‌‌فصل في تلخيص جملة من حال الشافعي رضي الله عنه، ج:1،ص:13، ط:ادارة الطباعة المنيرة)

فقط والله تعالى اعلم


فتوی نمبر : 144502100407

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں