بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

امام کاچار رکعت والی نماز میں پانچ رکعت پڑھنا


سوال

 نماز عشاء میں امام نے غلطی سے تیسری رکعت کو دوسری رکعت سمجھ کر پھر سے تشہد کر لیا پھر چوتھی رکعت میں تشہد کے بغیر کھڑا ہو گیا پھر پانچویں رکعت میں سجدہ سہو کیا اور سلام پھیر دیا ،نماز کی کیا صورت ہو گی؟دوبارہ ادا ہو گی یا سب کی ہو گئی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں امام نے چوتھی رکعت پر قعدہ  نہیں کیااور اس کے بعد پانچویں رکعت کے لیے کھڑا ہوگیا پانچویں رکعت  مکمل کرکے سجدہ سہو کیا اور سلام پھیر دیا  تومذکورہ فرض نماز باطل ہوگئی،  اس فرض  نماز کا اعادہ کرنا لازم ہے۔ 

فتاوی عالمگیریہ میں ہے:

"وإن لم يقعد على رأس الرابعة حتى قام إلى الخامسة إن تذكر قبل أن يقيد الخامسة بالسجدة عاد إلى القعدة، هكذا في المحيط، وفي الخلاصة ويتشهد ويسلم ويسجد للسهو، كذا في التتارخانية، وإن قيد الخامسة بالسجدة فسد ظهره عندنا، كذا في المحيط."

(كتاب الصلاة، الباب الثاني عشر في سجود السهو، ج: 1، ص: 129، ط: رشيدية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144405100346

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں