بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

امام ابوحنیفہ کے نزدیک تہجد کی رکعات


سوال

امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک  تہجد کی کل رکعتیں کتنی ہیں ؟

جواب

واضح رہے کہ تہجد کی کم از کم دو رکعات ہیں اور زیادہ سے زیادہ  بارہ رکعات ہیں،اور حضور اکرم  ﷺ   سےمختلف      رکعات کی تعداد میں  تہجد پڑھناثابت ہے ،البتہ زیادہ ترآپ ﷺ  سے  آٹھ رکعات   تہجد پڑھنا ثابت ہے، اسی وجہ سےفقہائے احناف کے نزدیک    تہجد کی آٹھ رکعات پر مواظبت  اور مداومت مستحب ہے۔

فتاوی شامی میں  ہے:

"وصلاة اللیل وأقلها...‘‘

وتحته في الشامیة: قال: یصلي ما سهل علیه، ولو رکعتین، والسنة فیها ثمان رکعات بأربع تسلیمات."

(کتاب الصلاة، باب الوتر والنوافل، مطلب في صلاة اللیل/2/25/ ط سعید ) 

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144408101671

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں