بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

السا نام


سوال

میری بیٹی کا نام مرحا ہے اور میں نے سنا ہے کہ اس کا مطلب ٹھیک نہیں ہے، اب ہم نام بدل کر ـ ـ’السا‘ رکھنے کا سوچ رہے ہیں، ہماری رہنمائی کریں!

جواب

"اِلسا"  (Elsa)   در حقیقت یورپی ممالک کی کسی  زبان کا لفظ ہے،  اس کی اصل  Elisabeth ہے، اس کا مخفف  "اِلسا"  ہے، اس کے معنیٰ خدا کے ساتھ وعدہ کرنے کے آتے ہیں،تاہم چونکہ یہ نام   مسلمان عورتوں میں مروج نہیں ہے بلکہ غیر مسلم خواتین میں معروف ہے ،  یہ نام  نہ رکھا جائے۔صحابیات ،نیک مسلم خواتین ،یا کسی اچھے معنی  والے لفظ کا نام کے لیے انتخاب کیا جائے ۔

فتاوی شامی میں ہے:

"التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عبادة ولا ذكره رسوله صلى الله عليه وسلم و لايستعمله المسلمون تكلموا فيه، والأولى أن لا يفعل."

(كتاب الحظر والاباحة، ج6، ص417، سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144505100140

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں