بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

علما نام رکھنا


سوال

"علماء بی بی"  نام صحیح ہے؟

جواب

سائل کے ذکر کردہ نام کے تلفظ میں دو احتمال ہیں:

1- "عِلْمَا" (عین کے کسرہ کے ساتھ)   لغت میں  مصدر کے طور پر استعمال ہوتا ہے، "عِلْمَاً" اس کے معنی ہیں: حقیقتِ علم کو پالینا، پہچاننا، یقین کرنا، لیکن یہ ناموں کے لیے مستعمل نہیں ہے۔

2- "عُلَمَاء" عالم کی جمع ہے، اور یہ مذکر کی صفت ہے، یعنی بہت سے عالم مَرد۔

لہذا اس کے بجائے بچی کا نام صحابیات رضوان اللہ علیہن یا  نیک مسلمان خواتین کے ناموں پر یا کسی اور اچھے بامعنی نام پر رکھ لیے جائیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203201460

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں