بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

’’الہام‘‘ نام رکھنا


سوال

لڑکی کا  "الهام"نام رکھنا کیسا ہے ؟

جواب

"إلهام " :  ’’ انسان کے دل میں اللہ تعالیٰ جو خیر کی بات ڈال دے‘‘ اسے الہام کہا جاتا ہے،  اس معنیٰ سے لڑکی کا نام رکھنا درست ہے، البتہ افضل یہ ہے  لڑکیوں کے لیے کوئی اچھا بامعنیٰ یا صحابیات کے اسمائےگرامی میں سے کوئی نام رکھ لیاجاوے۔

اچھے بامعنی اور صحابیات کے ناموں کے لیے ہماری ویب سائٹ پر نام موجود ہیں، ذیل میں لنک دیا جارہاہے۔

اسلامی نام

"تفسير الرازي" میں ہے:

"وأصل ‌معنى ‌الإلهام من قولهم: لهم الشيء، والتهمه إذا ابتلعه، وألهمته ذلك الشيء أي أبلغته، وهذا هو الأصل ثم استعمل ذلك فيما يقذفه الله تعالى في قلب العبد، لأنه كالإبلاغ."

(سورۃ الشمس، اٰیة: 9، ج: 177، ط: دار إحياء التراث العربي)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144403102347

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں