بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

6 محرم 1447ھ 02 جولائی 2025 ء

دارالافتاء

 

اجتماعی قربانی کی جمع شدہ رقم سے دیگر اخراجات ادا کرنا


سوال

کیا اجتماعی قربانی کے لیے جمع کئے گئے پیسوں کو جانور کے چارہ ، اور دیکھ بھال کرنے والے کی اجرت وغیرہ امور میں خرچ کر سکتے ہیں ؟

جواب

اجتماعی قربانی کا انتظام کرنے والے ادارے / شخص اگر حصہ لینے والے افراد کو یہ بتا دیتے ہوں کہ  مذکورہ بالا اخراجات ان کی دی ہوئی رقم سے ادا کئے جائیں گےتو  ان اخراجات کی ادائیگی حصوں کی رقم سے کی جاسکتی ہے۔

"سنن الترمذي" میں ہے:

"حدثنا كثير بن عبد الله بن عمرو بن عوف المزني ، عن أبيه ، عن جده أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال ... والمسلمون على شروطهم، إلا شرطا حرم حلالا أو أحل حراما."

ترجمہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ... "مسلمان اپنی باہمی شرطوں کے پابند ہوں گے، سوائے ایسی شرط کے جو کسی حلال کو حرام یا کسی حرام کو حلال کر دے۔"

 (‌‌أبواب الأحكام عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، باب ما ذكر عن رسول الله صلى الله عليه وسلم في الصلح بين الناس، رقم الحدیث:1352، ج:3، ص:27، ط:دار الغرب الإسلامي بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144611101456

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں