بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

اجتماعی قربانی کے جانور ریوڑ کی صورت میں اکٹھے خریدنا


سوال

قربانی کی اجتماعی خریداری کے وقت کیا مختلف حصوں والے جانور اکھٹے ایک ریوڑ کی شکل میں خریدناجائز ہے اور پھر ان کی مناسب قیمت لگا کر حصہ داروں کو بتادیا جائے؟

جواب

اگر اجتماعی قربانی کا نظم کرنے والے حضرات پہلے سے حصہ داروں کو اپنا مکمل  طریقہ کار بتادیتے ہیں اور اس کے مطابق ان سے اختیار  حاصل کرلیتے  ہیں تو  اس صورت میں ان منتظمین کےلیے اجازت ہے کہ وہ پہلے ایک ریوڑ کی صورت میں تمام قسم (اعلی، متوسط، ادنی ) کے جانور خرید لیں اور پھر ہر جانور کی مناسب قیمت لگا کر حصہ داروں کا بتادیں۔

وفي درر الحكام في شرح مجلة الأحكام:

"والأصل في الوكالة بالشراء كما يأتي: الوكالة إما أن تكون عامة، أو يكون الموكل به معلوما أي بالشخص كأن قال: هذا الشيء المعين أو يكون الموكل به مجهولا جهالة يسيرة كالتوكيل بشراء الشاة؛ والبقر، والحمار، والبغل، والفرس والوكالة في هذه الصور الثلاث صحيحة وجهالة النوع غير مانعة لصحة التوكيل ولو لم يسم الثمن؛ لأن التوكيل لما كان استعانة ولما كان في اشتراط عدم الجهالة اليسيرة فبما هو قائم على التوسعة حرج فاشتراط ذلك في هذا الشيء الذي قد جعل توسعة ضيق وحرج باطل أيضا كما يظهر ذلك جليًا". (3/ 575ط:دار الجيل) فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144111200688

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں