بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اجتماعی قربانی میں مستحق زکات و صدقہ کے شامل ہونے سے بقیہ شرکاء کی قربانی ہوجائے گی؟


سوال

اجتماعی قربانی میں مستحقِ زکوۃ و صدقہ شامل ہو سکتا ہے یا نہیں؟ اگر ہوجائے تو بقیہ صاحبِ نصاب حضرات کی قربانی ہوگی یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مستحق ِزکات و صدقہ اپنےحصےکی رقم اجتماعی قربانی میں دے کرشامل ہوناچاہےتوشامل ہوسکتا ہے، بقیہ صاحبِ نصاب حضرات (شرکاء) کی قربانی بھی ہوجائے گی۔

فتاوى هندية میں ہے:

"ولو أرادوا القربة - الأضحية أو غيرها من القرب - أجزأهم سواء كانت القربة واجبة أو تطوعا أو وجب على البعض دون البعض."

 (كتاب الأضحية، الباب الثامن فيما يتعلق بالشركة في الضحايا، ج:5، ص: 304، ط:دار الفكر بيروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144410101223

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں