بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1446ھ 06 نومبر 2024 ء

دارالافتاء

 

اجتماعی قربانی میں سری اور پائے کی تقسیم کا حکم


سوال

مشترکہ قربانی میں سر اور پیر اپنی مرضی سے کسی دوسرے شخص کو  دے سکتے  ہیں ؟

جواب

اجتماعی قربانی  میں حصوں کی تقسیم مقصود ہو تو  سری اور پائے کوئی شخص اپنی مرضی سے اپنے استعمال میں لائے یا شرکاء کے علاوہ کسی کو دے یہ درست نہیں ، البتہ فقہاء نے اجتماعی قربانی کی صورت میں گوشت کی تقسیم میں سری ،پائے  اور کلیجی وغیرہ کو شامل کرنے اور شرکاء میں اس   کی تقسیم کا طریقہ  ذکر فرمایاہے کہ  اجتماعی قربانی کا گوشت اگر تقسیم کیا جائے توتقسیم میں   برابری ضروری ہے، اندازے سے تقسیم کرناجائز نہیں، البتہ اندازے  سے گوشت کی تقسیم کی صورت میں ہرشریک کے حصہ میں گوشت کے علاوہ کلیجی، پائے اور سری  وغیرہ شامل کردیے جائیں تو اس صورت میں بغیر  تولے بھی  گوشت تقسیم کردینا جائز ہے۔

المحيط البرهاني في الفقه النعماني (6/ 100):

"وأرادوا أن يقسموا اللحم بينهم؛ إن اقتسموها وزناً يجوز؛ لأن القيمة فيها معنى السبع على هذا الوجه يجوز، وإن اقتسموها جزافاً إن جعلوا مع اللحم شيئاً من السقط نحو الرأس، والأكارع يجوز، وإن لم يجعلوا لايجوز؛ لأن البيع على هذا الوجه لايجوز".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212200302

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں