ون لائن لائیو حدیث کی اجازت کا کیا حکم ہے؟ جیساکہ ہم نے حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب سے مسلسل بیوم عاشورہ حاصل کی، اسی طرح ماضی قریب میں بزرگ کو ریکارڈنگ کے ذریعہ اجازت دیتے ہوئے دیکھا، جیسے حضرت شیخ یونس جونپوری وغیرہ، تو کیا اس طرح کی اجازت معتبر مانی جا سکتی ہے؟
'احادیثِمسلسل' سے مراد "کسی حدیث کی سند کے رواة کی کسی ایک حالت یاصفت کا تسلسل سے منقول ہونا ہے۔" جس حدیث میں یہ حالت یا صفت پائی جائے، اسے حدیث ِمسلسل کہتے ہیں ۔مثلًا ایک حدیث ایسی ہے کہ اس میں راویان کی صفت 'باہمی مصافحہ' کا ذکر ہے، اس لیے یہ روایت مسلسل بالمصافحہ کے نام سے مشہور ہے۔
کسی وائس ریکارڈنگ یا فون وغیرہ پر کسی حدیث کی اجازت دینا، شرائط کے ہوتے ہوئے درست ہے، جیسا کہ ماضی میں علماء میں خط و کتابت کے ذریعہ سے احادیث کی اجازت دی جاتی تھی اور یہ معتبر ہے۔
ملحوظ رہے کہ جاندار کی ویڈیو بنانا یا دیکھنا جائز نہیں ہے۔
ون لائن لائیو سے کچھ اور مراد ہو تو وضاحت فرمائیں ۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144202200929
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن