بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ربیع الاول 1446ھ 10 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

اجارے کی رقم پیدوار سے منہا کرکےعشر ادا کرنا


سوال

اجارہ کے طور پر لی گئی زمین میں عشر کا کیا حکم ہے؟ کیا اجارہ کی رقم منہا کر کے عشر نکالا جاۓ گا یا نہیں؟

جواب

      اجارہ پر لی ہوئی زمین کا عشر کل پیدوار سے نکالا جائے گا، پیداوار  سے اجارے کی رقم  منہا کرکے عشر ادا کرنا  جائز  نہیں۔

"يؤخذ العشر من جميع ما أخرجته الأرض، و لايحتسب لصاحبها ما أنفق على الغلة من سقي، أو عمارة، أو أجرة حافظاً، وأجر العمال، ولا نفقة الثغور."

     (المحیط البرہانی: کتاب  العشر، الفصل السابع في المتفرقات (2/ 338)،ط.  دار الكتب العلمية، بيروت، الطبعة: الأولى، 1424 هـ - 2004 م)

فقط، والله أعلم


فتوی نمبر : 144203200010

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں