زرعی زمین ڈیڑھ من گندم فی کنال کے حساب سے سالانہ ٹھیکہ پر دی ہوئی ہے۔ کیا اس آمدن پہ عشر دینا ہو گا؟
مذکورہ معاملہ زمین کو سالانہ کرایہ پر دینے کا ہے، اس صورت میں یعنی زمین کرایہ پر دینے کی صورت میں بھی عشر لازم ہے۔
البتہ اس کا عشر زمین کے مالک پر ہوگا یا کرایہ دار پر! اس میں یہ تفصیل ہے کہ زمین کا مالک اگر کرایہ بہت زیادہ لیتا ہے اور کرایہ دار کو کم بچت ہوتی ہے تو ایسی صورت میں عشر زمین کے مالک کے ذمہ ہوگا، اور اگر زمین کا مالک کرایہ کم لیتا ہے اور اس کے مقابلہ میں کرایہ دار کو بچت زیادہ ہوتی ہے تو ایسی صورت میں زمین کا عشر کرایہ دار کے ذمہ لازم ہوگا۔
اس زمانے میں کرایہ عموماً کم ہوتا ہے، اور اس کے مقابلہ میں مستاجر (کرایہ دار) کو بچت زیادہ ہوتی ہے، اس لیے موجودہ زمانے میں از روئے فتویٰ عشر کرایہ دار پر ہوگا۔
"والعشر على المؤجر كخراج موظف، وقالا: على المستأجر كمستعير مسلم. وفي الحاوي: وبقولهما نأخذ".
(قوله: وبقولهما نأخذ) قلت: لكن أفتى بقول الإمام جماعة من المتأخرين كالخير الرملي في فتاواه، وكذا تلميذ الشارح الشيخ إسماعيل الحائك مفتي دمشق وقال: حتى تفسد الإجارة باشتراط خراجها أو عشرها على المستأجر، كما في الأشباه، ... فإن أمكن أخذ الأجرة كاملةً يفتى بقول الإمام، وإلا فبقولهما؛ لما يلزم عليه من الضرر الواضح الذي لايقول به أحد". (فتاوی شامی،2/ 334، کتاب الزکاة، باب العشر، فروع في زکاة العشر، ط: سعید) فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144112200500
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن