بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

’’احیاء العلوم‘‘ اور ’’غنیۃ الطالبین‘‘ نامی کتابوں میں مذکور وظائف پڑھنے کا حکم


سوال

 کیا "احیاء العلوم"  اور  "غنیۃ الطالبین"  میں جو وظائف لکھے ہیں وہ کر سکتے ہیں؟

جواب

’’احیاء العلوم‘‘ امام غزالی رحمہ اللہ کی لکھی ہوئی کتاب ہے اور ’’غنیۃ الطالبین‘‘  شیخ عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ کی لکھی ہوئی کتاب ہے،ان کتب میں مذکورہ وظائف پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے، البتہ  قرآن و حدیث سے ثابت شدہ دعاؤں یا معمولات کے علاوہ کوئی بھی وظیفہ  کسی صاحبِ  طریقت و نسبت بزرگ کے مشورے اور اجازت سے ہی  کیا جائے، جیسے امراض اور اس کے مطابق دوا کی تشخیص ہر شخص کا کام نہیں ہے، اسی طرح ہر وظیفہ ہر شخص کے پڑھنے یا کرنے کا نہیں ہوتا۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212200165

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں