بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کسی احترام والی چیز کو چومنے کے بعد پیشانی پر لگانا


سوال

کسی احترام والی چیز کو چومنے کے بعد پیشانی پر لگانا کیسا ہے؟

جواب

دین میں جن چیزوں کا احترام مطلوب ہے ایسی کسی چیز (مثلاً: مصحف) کو چومنے کے بعد پیشانی پر لگانا ادب ظاہر کرنے کی ایک صورت ہے، یہ عمل جائز ہے۔ البتہ احترام والی چیز کے سامنے جھک کر پیشانی لگانا منع ہے۔

درمختار میں ہے:

"تقبیل المصحف قیل: بدعة، لکن روي عن عمر رضي الله عنه أنه کان یأخذ المصحف کل غداة ویُقبّله ویقول: عهد ربي و منشور ربي عزّ و جلّ، وکان عثمان رضي الله عنه یُقبل المصحف ویمسحه علی وجهه". (شامي : ۹/ ۵۵۲)

فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144202200881

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں