بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

احرام کی حالت میں پیشاب کے قطرے آنے کی وجہ سے انڈروئیر پہننا


سوال

 مجھے پیشاب کرنے کےبعد جب میں اٹھتا ہوں تو قطرے گرتے ہیں اور تقریبًا 300 تین سو قدم گھومتا ہوں تو پھر پیشاب کے قطرے آنا بند ہوتے  ہیں، اب  میرا ان شااللہ عمرہ پر جانے کا ارادہ ہے،  کیا میں احرام کی حالت میں انڈر وئیر پہن سکتا ہوں پیشاب کے قطروں کی  وجہ سے تاکہ اندر پیشاب خشک کرنے کے لیے ٹشوں رکھ سکوں؟

جواب

 واضح رہے کہ مرد کے لیے احرام کی حالت میں سلا ہوا کپڑا استعمال کرنا ممنوع ہے، جس کی وجہ سے حالتِ احرام میں انڈر ویئر بنیان وغیرہ پہننے کی اجازت نہیں لہذا صورت مسئولہ میں سائل کو تین سو قدم چلنے کے بعد قطرے آنا رک جاتے ہیں تو  سائل کے لیے احرام کی حالت میں انڈر وئیر پہنا جائز نہیں ہے ؛ لہذا  سائل کو چاہیے کہ وہ نمازوں اور طواف سے پہلے اچھی طرح اطمینان کرنے کے بعد وضوکرکے آئے یا مجبوری کی صورت میں  کسی کپڑے کو جو سلا ہوا نہ ہو بطور لنگوٹ استعمال کرسکتا ہے۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"فالمحرم لا يلبس المخيط جملة."

(کتاب الحج ، فصل محظورات الاحرام جلد ۲ ص: ۱۸۳ ط: دارالکتب العلمیة)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144406100443

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں