بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حرم میں صفائی کے لیے استعمال ہونے والے کیمیکل کی خوشبو لگ جائے


سوال

حرم شریف میں ہر وقت ہر جگہ صفائی ہوتی ہے، وہ جو پانی صفائی کے لئے استعمال کرتے ہیں اس میں جو کیمیکل ڈالتے ہیں اس سے خوشبو آتی ہے ، یہ پانی اگر پاؤں کو لگ جائے یا نماز پڑھتے وقت وہ جگہ گیلی ہو اور احرام بھی اس خوشبو والے پانے سے گیلا ہو جائے، تو وہ پانی جس میں کیمیکل والی خوشبو ہے، اس سے دم  آئے گا یا نہیں؟ 

جواب

حرم شریف میں جو صفائی کے دوران خوشبو دار کیمیکل  استعمال کئے جاتے ہیں، اگر احرام کی حالت میں بدن یا کپڑے سےلگ جائے تو اس پر دم یا صدقہ واجب نہیں ہوگا۔

فتاوی تاتارخانیہ میں ہے:

"خلوق البیت او خلوق الغیر اذا اصاب ثوب المحرم  غسلہ ولا شیٔ علیہ وإن كان كثيرا، وإن اصاب جسده منه كثير فعليه دم"

(الفتاوى التاتارخانية: كتاب الحج، نوع منه في الدهن والتطييب والخضاب، ج:3 ص:589، ط: مكتبة زكريا ديوبند)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144509101938

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں