بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

افطاری میں گوشت اور تلی ہوئی چیزیں کھانے سے وضو کا حکم


سوال

اگر افطاری سے پہلے وضو کیا ہے اور افطاری میں گوشت اور تلی ہوئی چیزیں کھائی  ہیں تو کیا افطاری کے بعد پھر وضو کرنا ہو گا؟ کون سی غذائیں کھانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ جن چیزوں سے وضو ٹوٹ جاتا ہے وہ دو قسم کی ہیں:

1۔  جو انسان کے جسم سے نکلیں۔ جیسے پیشاب،  پاخانہ،  ریح وغیرہ۔

2 ۔جو انسان پر طاری ہوں،  جیسے:  بیہوشی، نیند وغیرہ۔

گوشت اور تلی ہوئی چیزیں کھانے سے نہ جسم سے کوئی چیز نکلتی ہے اور نہ ہی طاری ہوتی ہے ،لہذا افطاری میں گوشت اور تلی ہوئی چیزیں کھانے کی وجہ  سے بعد میں وضو کرنا لازم نہیں ہے۔


فتوی نمبر : 144408102586

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں