بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایمان کی تعریف


سوال

ایمان  کی تعریف کیا ہے؟

جواب

لغت میں ایمان کے معنی تصدیق اور تسلیم کے ہیں۔اور شریعت کی اصطلاح میں ایمان کہا جاتا ہے کہ وہ تمام چیزیں جو نبی کریم ﷺاللہ کی طرف سے لے کر آئے ہیں ، جو قطعیت کے ساتھ نبی کریم ﷺسے ثابت ہیں ، ان کی دل سے تصدیق کرنااور زبان سےاس کا اقرار کرنایہ ایمان کہلاتا ہے۔

التعریفات میں ہے :

’’ الإيمان في اللغة التصديق بالقلب وفي الاعتقاد بالقلب والإقرار باللسان ۔‘‘

(ج:1،ص:60،ط:دارالکتاب العربی ،بیروت)

البحرالرائق میں ہے :

’’ والإيمان التصديق بجميع ما جاء به محمد عن الله تبارك وتعالى مما علم مجيئه به ضرورة ۔‘‘

(ج:5،ص:129،ط:دارالمعرفہ بیروت)

فتاوی شامی میں ہے:

’’الإيمان ) وهو تصديق محمد صلى الله عليه وسلم في جميع ما جاء به عن الله تعالى مما علم مجيئه ضرورة وهل هو فقط أو هو مع الإقرار قولان وأكثر الحنفية على الثاني والمحققون على الأول ‘‘۔

(ج:4،ص:221،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403101209

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں