بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک امام کا عید کا خطبہ دو جگہ دینا


سوال

کیا ایک امام ایک جگہ عید کا خطبہ پڑھا کر دوسری جگہ دوبارہ خطبہ عید دے سکتا ہے؟

جواب

کسی شخص کے لیے ایک مرتبہ عید کاخطبہ دینے کے بعد  دوسری جگہ دوبارہ  عید کا خطبہ دینا بہتر نہیں ہے۔بلکہ جو شخص خطبہ دے وہی نماز بھی پڑھائے اور اگر کوئی شخص ایک جگہ نماز پڑھالینے کے بعددوسری جگہ  دوبارہ اگر نماز بھی پڑھاتا ہے تو دوسری جگہ کے نمازیوں کی نماز ادا نہ ہوگی۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) - (2 / 162):

"(لاينبغي أن يصلي غير الخطيب)؛ لأنهما كشيء واحد (فإن فعل بأن خطب صبي بإذن السلطان وصلى بالغ جاز) هو المختار".

و في الرد:

"(قوله: لأنهما) أي الخطبة والصلاة كشيء واحد؛ لكونهما شرطًا ومشروطًا، ولا تحقق للمشروط بدون شرطه، فالمناسب أن يكون فاعلهما واحدًا ط (قوله: وصلى بالغ) أي بإذن السلطان أيضًا، والظاهر أن إذن الصبي له كاف؛ لأنه مأذون بإقامة الجمعة لما في الفتح وغيره من أن الإذن بالخطبة إذن بالصلاة وعلى القلب اهـ فيكون مفوضًا إليه إقامتها ولأن تقريره فيها إذن له بإنابة غيره دلالة لعلم السلطان بأنه لاتصح إمامته نعم على القول باشتراط الأهلية وقت الاستنابة لايصح إذنه بها ولا بد له من إذن جديد بعد بلوغه، والله أعلم. [تنبيه]

ذكر الشرنبلالي وغيره، أن هذا الفرع صريح في الرد على صاحب الدرر في عدم تجويزه استنابة الخطيب غيره للصلاة قبل سبق الحدث، وفيه نظر إذ ليس صريحًا في أن البالغ صلى بدون إذن السلطان بل الظاهر أنه بإذنه صريحًا أو دلالةً كما قررناه، فتدبر، ثم رأيت ح ذكر نحوه (قوله: هو المختار) وفي الحجة أنه لايجوز، في فتاوى العصر: فإن الخطيب يشترط فيه أن يصلح للإمامة، وفي الظهيرية: لو خطب صبي اختلف المشايخ فيه والخلاف في صبي يعقل اهـ والأكثر على الجواز، إسماعيل".

فتاوی محمویہ  (8 / 269)میں ہے:

’’سوال: جس امام نے خطبہ اور جمعہ کی نماز پڑھا دی ہو، وہ کچھ تاخیر سے کسی دوسری مسجد میں خطبہ دے سکتا ہے یا نہیں؟ نماز کوئی اور پڑھا دے۔

جواب: وہ خطبہ نہ دے‘‘۔ فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202792

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں