بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عدتِ وفات میں پہلے سے پہنا ہوا زیور اتارنے کا حکم


سوال

شوہر کے فوت ہونے کے بعد عدت کے دوران  جو زیور عورت نے پہنا ہوتا ہے اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟وہ اتار دے یا پہنے رکھے ؟

جواب

شوہر کے فوت ہونے کے بعد عدت کے دوران (اگر حاملہ ہو تو بچہ کی پیدائش تک وگرنہ چار ماہ دس دن) بیوہ کے لیے زیور پہننا یا کسی بھی طرح کی  زیب وزینت کی اختیار کرنا جائز  نہیں ہے،لہذا جو زیور پہلے سے پہنا ہو وہ اتار دیا جائے،کیوں کہ اس میں بھی زیب و زینت پائی جاتی  ہے۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع"میں ہے: 

"ومنها وجوب الإحداد على المعتدة ...فالإحداد في اللغة عبارة عن الامتناع من الزينة، يقال: أحدت على زوجها وحدت أي امتنعت من الزينة وهو أن تجتنب الطيب ولبس المطيب والمعصفر والمزعفر، وتجتنب الدهن والكحل ولا تختضب ولا تمتشط ولا تلبس حليا ولا تتشوف".

(کتاب الطلاق،فصل فی أحکام العدة،ج:3،ص:208،ط:العلمية)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144501102053

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں