عدت کے گزرنے کے بعد کیا معتدہ کو کوئی مخصوص عمل کرنا ہوگا ؟ مثلا غسل کرنا۔کسی رشتے دار کے یہاں جانا وغیرہ وغیرہ۔
عدت مکمل ہوجانے کے بعد شریعت کی جانب سے معتدہ پر کوئی خاص عمل لازم نہیں، اگر اس عمل کو لازمی سمجھا جائے یا اس کا رواج ہو تو ایسا رواج واجب الترک ہوگا۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144403100526
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن