بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 رجب 1446ھ 14 جنوری 2025 ء

دارالافتاء

 

عدت میں عورت کا غیرمحارم کی آواز سننا


سوال

کیا عورت عدت میں باہر بیٹھے ہوۓ مردوں کی آواز سن سکتی ہے ؟جن سے عورت کا پردہ ہو۔ 

جواب

عدت میں بیٹھی ہوئی عورت باہر بیٹھے مردوں کی آواز سن سکتی ہے، اس میں کوئی ممانعت نہیں ہے، البتہ اگر فتنے کا اندیشہ ہو تو ان کی آوازسننے سے اجتناب کرنا چاہیے ۔ 

اور اگر سوال سے مقصود اس کے علاوہ کچھ اور ہو تو تفصیل تحریر کرکے دوبارہ جواب طلب کرلیں ۔ 

فتاوی شامی میں ہے:

"....ويؤخذ مما هنا تقييده بما إذا كان بغير شهوة فلو بها ‌منع ‌مطلقا والعلة والله أعلم خوف ‌الفتنة."

(فصل فی النطر والمس،ج:6،ص؛376، ط:دارالفکر بیروت)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144511101495

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں