بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عدت میں بیٹے کا شناختی کارڈ بنوانے کے لیے جانا


سوال

 عورت کی عدت شروع ہو، اور اس کا بیٹا شناختی کارڈ بنوانا چاہتا ہے۔ مگر شناختی کارڈ دفتر والوں نے کہا ہے  کہ امی کو ساتھ لے کر آنا  اور وہ عدت میں ہے تو عدت کی حالت میں وہ جاسکتی ہے یا نہیں؟

جواب

اگر بیٹے کا شناختی کارڈ بنوانا فی الفور  ضروری نہ ہو اور نہ ہی شناختی کارڈ کے بنوانے پر کوئی اہم معاملہ موقوف ہو تو ایسی صورت میں بیوہ عورت کا عدت میں شناختی کارڈ دفتر جانا جائز نہ ہوگا، لیکن اگر بیٹے کا شناختی کارڈ بنوانا فی الفور ضروری ہو اور اس کے اوپر کوئی اہم معاملہ موقوف ہو تو مجبوری میں بیوہ کے لیے بیٹے کا  شناختی کارڈ بنوانے کی غرض سے پردے کا اہتمام کرتے ہوئے دن دن میں جانے کی گنجائش ہوگی، تاہم کام مکمل ہوتے ہی گھر واپس آنا ضروری ہوگا، کسی اور کام کے لیے جانے کی اجازت نہ ہوگی۔

الفتاوى الهندية (1/ 534):

"المتوفى عنها زوجها تخرج نهارًا و بعض الليل، ولاتبيت في غير منزلها، كذا في الهداية."

فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144111201756

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں