بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عدت کے بعد کیسا لباس پہنا جائے؟


سوال

عدت پوری ہو جانے کے بعد رہن سہن کیسا ہو نا چاہیے اور معمول کے مطابق ہر طرح کا لباس نیا یا پھول دار یا ڈیزائننگ وغیرہ والا پہن سکتے ہیں یا نہیں؟یاعدت کے بعد بھی سادہ لباس پہن کر رکھنا چاہیے ؟ 

جواب

 وفات یا طلاق  کی عدت گزرجانے کے بعد عورت کے لیے زیب و زینت اختیار کرنا، نیز رنگین لباس پہننا، خوش بو لگانا وغیرہ جو امور عدت میں ممنوع تھے، وہ جائز ہوجاتے ہیں؛ لہذا عدت گزرجانے کے بعد شریعت کی جانب سے عدت والی پابندیاں باقی نہیں رہتیں۔اس لیے عدت کے بعد بھی ترک زیب و زینت ،یا رنگین ،پھول دار  لباس پہننے کو معیوب سمجھنا  درست نہیں ہے۔

فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144211201018

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں