بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عدت کے بعد طلاق


سوال

 زینب  نے 2003 میں زید سے خلع لیا،   زید نے 2006 میں دوسری شادی کی اور اس وقت اس کے سسرال والوں نے زینب کو تحریری طلاق لکھوائی اس سے،  کیا اب 2020 میں زید، زینب سے نکاح کر سکتا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں 2003 میں خلع سے طلاقِ بائن واقع ہوگئی تھی اور 2006 تک زینب کی عدت ختم ہوجانے کی صورت میں زینب کو لکھی گئی تحریری طلاق لغو تھی اور اس کا کوئی اثر نہیں تھا؛ اس لیے کہ زینب، زید کے نکاح میں نہیں تھی؛  لہذا اب 2020 میں زید کا زینب سے نکاح کرنا درست ہوگا اور  (اگر خلع سے پہلے کوئی طلاق نہیں دی تھی تو) اسے آئندہ دو طلاقوں کا اختیار ہوگا۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (3 / 126):
"وأما الذي يرجع إلى المرأة فمنها الملك أو علقة من علائقه؛ فلايصح الطلاق إلا في الملك أو في علقة من علائق الملك وهي عدة الطلاق أو مضافًا إلى الملك". فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144108201603

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں