بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عدت کے دوران آپریشن کرانے کا حکم


سوال

میری خالہ عدت میں ہیں اور ان کی عدت ختم ہونے میں کم و بیش 3 مہینے باقی ہیں اور ان کی آنکھوں میں موتیا ہے جس کا آپریشن ہوگا اور ان کو کچھ نظر بھی نہیں آرہا تو عدت کے دوران وہ آپریشن کروا سکتی ہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر عدت مکمل ہونے تک  موتیے  کا آپریشن مؤخر کرنا ممکن ہو تو ایسی صورت میں عدت کی تکمیل کے بعد ہی آپریشن کرایا جائے، البتہ اگر آپریشن فوری کرانا ہی ضروری ہو تو اس صورت میں مذکورہ خاتون کے لیے آپریشن کی غرض سے با حجاب ہوکر گھر سے نکلنے کی اجازت ہوگی، اور آپریشن  ہوجانے کے بعد فوری گھر آنا ضروری ہوگا، کسی اور مقام پر جانے کی اجازت نہ ہوگی، اور ضرورت سے زیادہ ہسپتال میں بھی قیام کی اجازت نہیں ہوگی۔

تحفة الفقهاء للسمرقندي میں ہے:

"فإن اضطرت إلى الخروج فلا بأس بذلك."

( كتاب الطلاق، باب ما يجب على المعتدة، ٢ / ٢٥٠، ط: دار الكتب العلمية، بيروت - لبنان)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203201260

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں