بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عدت کی مدت کا بیان


سوال

 میں نے تیسری  زبانی طلاق (میں  تجھے طلاق دیتا ہوں)28 فروری 2023کو پاکی کی حالت میں دی ہے،اور بیوی ذوا ت الحیض میں سے ہے،تو عدت  کا وقت کس تاریح اور مہینہ کو پورا ہوگا؟پھر اسی طلا ق کو میں نے لکھ کر 8 اپریل 2023 کو  بیوی کو دیا ہے،اگر زبانی طلاق سے عدت شروع نہیں ہوتی تو لکھی کر دی گئی طلاق کی تاریح کے حساب سے عدت کس تاریح تک مکمل ہو جائےگی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں سائل  کی بیوی کی عدت    28 فروری کے بعد تین ماہوریوں تک ہوگی،یعنی تیسری اور  آخری  ماہواری کے خون کے بند ہو جانے کے ساتھ سائل کی بیوی  کی عدت مکمل ہوجائے گی۔

ہدایۃ میں ہے:

"وإذا طلق الرجل امرأته طلاقا بائنا أو رجعيا أو وقعت الفرقة بينهما بغير طلاق وهي حرة ممن تحيض فعدتها ثلاثة أقراء " لقوله تعالى: {والمطلقات يتربصن بأنفسهن ثلاثة قروء} [البقرة: 228]."

(کتاب الطلاق، باب العدة، ج: 2 ص: 274 ط: دار الإحیاء التراث العربي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144410101697

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں