بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

آئی ڈی بناکر بھول گئے اس پر غیر شرعی مواد ہے اس کے ازالہ کا طریقہ


سوال

میں نے ماضی میں بہت سارے جی میل بنائے ہیں، جن میں سے بہت سارے بھول بھی گئے ہیں، ان سے میرا ایک یوٹیوب چینل بھی تھا، جس میں میرا چہرہ بھی دکھائی دیتا تھا ،نعت پڑھنے والا تھا، اب:

1- کیا اس چینل کا گناہ مجھ پہ ہوگا، اگرچہ  میں اس کو ڈیلیٹ کرنے سے قاصر ہوں؛ کیوں کہ میں  اس  سے  منسلک  جی میل آئی ڈی بھول چکا ہوں؟

2- جو جی میل سے کئی ویب سائیٹس پہ سائن ان کر رکھا تھا،  ان میں سے کچھ  ویب سائٹس غیر شرعی اور فحش بھی تھیں، تو ان کا کیا ہوگا؟ حال آں کہ وہ سب اب مجھے یاد بھی نہیں ہیں۔ برائے کرم راہ نمائی فرما دیں۔

جواب

واضح رہےکہ انسان اگر صدق دل سے اللہ تعالی سے معافی مانگے،اور اسےاپنے کیے پر ندامت بھی ہو ،آئندہ نہ کرنے کا پختہ ارادہ ہو،تو اللہ تعالی تمام گناہوں کو معاف فرمادیتا ہے،لہذا صورتِ مسئولہ میں سائل کو چاہیے کہ صدق دل سے توبہ واستغفار کرے،اللہ تعالی کے حضور معافی مانگے،البتہ جب بھی آئی ڈی یاد آجائے  تو اس کو  لازمی ڈیلیٹ  کرے۔

ریاض الصالحین میں ہے:

"قال العلماء: التوبة واجبة من كل ذنب، فإن كانت المعصية بين العبد وبين الله تعالى لا تتعلق بحق آدمي، فلها ثلاثة شروط:

أحدها: أن يقلع عن المعصية.

والثاني: أن يندم على فعلها.

والثالث: أن يعزم أن لا يعود إليها أبدا. فإن فقد أحد الثلاثة لم تصح توبته."

موسوعہ فقہیہ کویتیہ میں ہے:

"أركان وشروط التوبة:

4 - ذكر أكثر الفقهاء والمفسرين أن للتوبة أربعة شروط: الإقلاع عن المعصية حالا، والندم على فعلها في الماضي، والعزم عزما جازما أن لا يعود إلى مثلها أبدا."

(ص:120، ج:14، ط:دار السلاسل)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144401100674

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں