ابن قیم رحمہ الله فرماتے ہیں : جو شخص کسی چیز کو حاصل کرنے کے لیے الله پر سچے دل سے بھروسہ رکھتا ہے وہ اسے حاصل کر لے گا۔
کیا یہ مستند ہے ؟ واقعی ابن قیم ؒ نے کہا ہے؟
مذكوره جمله ابن قيم ؒ کی کتاب ’’مدارج السالکین‘‘ میں ہے ، عبارت ملاحظہ فرمائیں :
"وَمَنْ صَدَقَ تَوَكُّلُهُ عَلَى اللَّهِ فِي حُصُولِ شَيْءٍ نَالَهُ."
(مدارج الساكين، فصل معني التوكل، (2/ 114)، ط/ دار الكتاب العربي - بيروت)
فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144601101215
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن