کتنی راتیں بیت گئیں کہ پروردگار پُکار رہا ہے: ہے کوئی مانگنے والا؟ ہے کوئی توبہ کرنے والا ؟ مگر تو غائب ہے۔
کیا یہ امام ابن الجوزی رحمه الله کا قول ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔
یہ مقولہ ابن جوزی رحمہ اللہ (المتوفى: 597ھ) کے ’’الياقوتة‘‘ کے نام سے مطبوع مواعظ میں موجود ہے، عبارت ملاحظہ فرمائیں :
"كم ليلة ينادي وأنت غائب؟ هل من سائل؟ هل من تائب؟
(الياقوتة / مواعظ ابن الجوزي، الفصل الحادي عشر: احذر النار، (ص:89)، ط/ دار الفضيلة، القاهرة)
فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144502100845
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن