علامہ ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: انسان کے لئے سب سے زیادہ نقصان دہ چیز اپنی نگاہوں کو آزاد چھوڑ دینا ہے ؛کیونکہ اس کی نحوست بندے اور اس کے رب کے درمیان وحشت و بیگانگی پیدا کر دیتی ہے۔کیا یہ قول علامہ ابن القیم رحمہ اللہ کا ہے، رہنمائی فرمائیں ؟
جی بالکل یہ امام ابن قیم رحمہ اللہ کا قول ہے ،اس کو انہوں نے اپنی کتاب "الداء و الدواء " فصل "علاج داء العشق من طريقين "بعنوان "غض البصر و ذكر فوائده " کے تحت تحریر فرمایا ہے ۔فرماتے ہیں :
"الثالثة: أنّه يورث القلب أنسًا بالله وجمعية على الله، فإنّ إطلاق البصر يفرّق القلب، ويشتّته، ويُبعده من الله. وليس على العبد شيء أضرّ من إطلاق البصر، فإنّه يوقع الوحشة بين العبد وبيّن ربه."
(ط:دار ابن حزم ، ج:1 ،ص:416)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144501101995
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن