بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ربیع الثانی 1446ھ 09 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

ابن عربی رحمہ اللہ کی کتابوں کے اردو ترجمے


سوال

ابن عربی کی تصانیف  میں سے اردو ترجمے کے ساتھ کون کون سی ہیں؟ 

جواب

دست یاب معلومات کے مطابق ابن عربی رحمہ اللہ  كى مندرجہ ذيل كتابوں كے اردو  ترجمے موجود ہ ہیں: 

1- فصوص الحكم کے اردو تراجم: 

1- فصوص الحكم،  ترجمہ: عبد الغفور دوستى (1889 حيدرآباد دكن)۔

2- فصوص الحكم، ترجمہ: سيد مبارك علی (1894 كانپور)۔

3- فصوص الحكم، ترجمہ: مولوى عبد القدير صديقی۔ 

4-  حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوى  رحمہ اللہ نے  خصوص الکلم کے نام سے فصوص الحكم پر تعليقات درج كي ہیں۔

2- فتوحات مكيہ کے اردو تراجم :

1- فتوحات  مکیہ، ترجمہ: مولوی فضل خان مرحوم ( وفات 1938) جس ميں پہلے 30 فصول كا ترجمہ كيا گیا تھا۔

2- فتوحات  مکیہ ، ترجمہ : یوسف سليم چشتی 1987 تك ترجمے کی چار جلدیں شائع ہوئيں۔

3-  فتوحات مکیہ، ترجمہ:  فاروق القادرى۔ کتاب کی پہلی  دو فصلوں  كا ترجمہ 2004 ميں شائع ہوا  ہے۔ 

3- رسائل ابن عربی کا ترجمہ:

ابن عربی کے چار رسائل: 

۱- شجرة الكون

۲- الكبريت الاحمر

۳- الامر المحكم والمربوط

۴- کتاب  الاخلاق و الامر

كا ترجمہ 2001ء میں لاہور سے شائع ہوا ہے، مترجم محمد شفيع ہیں۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144203200030

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں