اعتکاف کی حالت میں بار بار کپڑے تبدیل کر سکتے ہیں ؟میں نے کہیں پڑھا تھا کہ مسنون اعتکاف ایک لباس میں ہوتا ہے۔
اعتکاف کی حالت میں بار بار کپڑے تبدیل کرنا جائز ہے، لیکن اس کے لیے مسجد سے باہر نکلنا جائز نہیں، صرف اس غرض سے نکلنے سے مسنون اعتکاف فاسد ہوجائے گا، لہذا اگر معتکف کو کپڑے تبدیل کرنےہو تو مسجد کے اندر ہی کپڑے تبدیل کرے۔ فقط، واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144209202060
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن