بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عیشاء نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

میں نے کتاب" رہنمائے اسلامی نام"  کےسیکشن" صحابیات رضی اللہ عنہن  کے نام"  میں دیکھ  کر اپنی بچی کا نام عیشاء رکھا ہے، جو کہ عیشاء بنت حارس کے نام کی نسبت سے ہے۔ ان کے بارے میں  کوئی تفصیل بتانا اور  ان کی زندگی سے متعلق  آگاہی  فراہم کرے۔ کیا اس نام کوئی معنی ہے؟ یہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

 لفظ " عیشاء"  صحابیات رضی اللہ عنہن اجمعین کے ناموں میں ہمیں نہیں ملا، اور مذکورہ لفظ عربی میں مستعمل نہیں ہے؛ لہذابچی کا نام عیشاء رکھنا درست نہیں ہے،تاہم " عیشاء " کےصیغہ کے بجائے " عیشۃ" عین کے نیچے زیر کے ساتھ اور شین کے فتحہ کے ساتھ اس کا  معنی زندگی کے ہیں اور اس معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا درست ہے۔

البتہ بچوں کے اچھے بامعنی  نام پر رکھنا چاہئیں، ہماری ویب سائٹ پر اسلامی ناموں کے عنوان سے ایپلیکیشن موجود ہے، جس میں آپ اپنی مرضی کے نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

معجم الوسیط میں ہے:

"(عَاشَ) عَيْشًا وعيشة ومعاشا صَار ذَا حَيَاة فَهُوَ عائش".

     (معجم الوسيط: باب العين (2/ 639)، ط. دار الدعوة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144310100644

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں