اگر روزے کی حالت میں ظہر کی نماز کے بعد سونے کی وجہ سے غسل فرض ہو جائے تو روزے کا کیا حکم ہے؟
اگر روزہ دار کو سونے کی حالت میں احتلام ہو جائے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا، بلکہ روزہ صحیح ہے، البتہ جتنا جلدی ہوسکے غسل کرلے ، بلاوجہ غسل میں تاخیر نہ کرے ،تاکہ روزے کا زیادہ سے زیادہ وقت پاکی میں گزرے، غسل میں اتنی تاخیر کرنا کہ نماز قضا ہوجائے گناہ ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين میں ہے:
'(أو احتلم أو أنزل بنظر)........ (لم يفطر)، جواب الشرط'.
(کتاب الصوم، ج: ۲، ص: ۳۹۶، ط: ایچ، ایم، سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144409100480
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن