بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بینک کو ’’آئی ٹی سسٹم ایڈمنسٹریٹر‘‘ کی خدمات فراہم کرنا


سوال

مجھے Commtelایک کمپنی ہے جو JS Bank کی third party contractor(یعنی جے ایس بینک کی آئی ٹی سسٹم کو سائبر کرائم سے حفاظت کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے) ہے، سے انٹرویو کی کال آئی ہے آئی ٹی سسٹم ایڈمنسٹریٹر کے لیے، اگر میں سلیکٹ ہوجاؤں تو مجھے تنخواہ Commtel دے گی، کیا میں یہ ملازمت کرسکتا ہوں؟

جواب

صورت مسئولہ میں چونکہ بینک کا نظام سود پر مشتمل ہوتا ہے اس لئے آپ کے لیے مذکورہ ملازمت کرنا جائز نہیں ہے کیونکہ یہ گناہ (سودی معاملات) کے کام میں تعاون ہے، لہذا اگر مذکورہ کمپنی آپ سے کوئی جائز کام کرائے تو اس کمپنی میں ملازمت کریں ورنہ نہ کریں، کیونکہ کسی ایسی جگہ پر کام کرنا جہاں سودی معاملات ہوتے ہوں یا اس جگہ کسی بھی قسم کا خلاف شرع کام ہوتے ہوں خواہ اس کی تنخواہ سائل کو اس کی اپنی متعلقہ کمپنی دے تب بھی  جائز نہیں۔

تفسير ابن كثير میں ہے:

"وقوله تعالى: ‌وتعاونوا على البر والتقوى ولا تعاونوا على الإثم والعدوان يأمر تعالى عباده المؤمنين بالمعاونة على فعل الخيرات وهو البر، وترك المنكرات وهو التقوى وينهاهم عن التناصر على الباطل والتعاون على المآثم والمحارم."

(سورة المائدة، الآية: 2، ج:3، ص: 10، ط:دار الكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506101379

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں