بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت ابراھیم علیہ السلام کا ذبحہ کردہ دنبے کا گوشت کس نے کھایا ؟


سوال

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی میں جو جانور ذبح ہوا اس جانور کا گوشت کس نے کھایا؟

جواب

مذکورہ دنبے کا گوشت کس نے کھایا، اس بات  کے جاننے پر ہمارے کسی دینی یا دنیاوی معاملے کا مدار نہیں ہے، نہ ہی اس سے کوئی بنیادی غرض وابستہ ہے، اس لیے ایسے سوالات کے بجائے ان امور کی طرف توجہ اور دھیان دینا چاہیے جن پر ہماری دنیاوی و اخروی کامیابی و ناکامی موقوف ہے، اور اپنے اعمال کی اِصلاح کی فکر  کرنا چاہیے، اور کوئی شرعی مسئلہ درپیش ہو تو اس کی راہ نمائی کے حوالے سے سوال ارسال کیا جاسکتاہے۔

باقی  اس دنبہ  کے  گوشت  کے بارے میں تفسیر جلالین کے حاشیہ پر صاوی کے حوالہ سے لکھا ہوا ہے  کہ  اس کا گوشت درندوں اور پرندوں نے کھایا ۔

تفسیر جلالین میں ہے:

"وفدینه أی المامور بذبحه وھو إسماعیل أو إسحاق قولان بذبح بکبش عظیم من الجنة وھو الذی قربه ھابیل جاء به جبرئیل علیه السلام فذبحه السید إبراهیم مکبرا. قال تحت قولہ: "فذبحه" وما بقی من الکبش أکلته السباع والطیور ؛ لأن النار لا تؤثر فیما هو من الجنة، صاوی."

(سورۃ الصافات، ص: 377، ط: المیزان)

 فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144411101167

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں