بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حیض کی حالت میں قرآن سنانے کا حکم


سوال

حیض کی حالت میں قرآن سنانا کیسا ہے؟

جواب

حیض کی حالت میں تلاوت کی نیت سے خود قران مجید پڑھنا یا کسی دوسرے کو سنانے کے لیے پڑھنا جائز نہیں ہے، البتہ قرآنِ پاک کی وہ آیات جن میں دعا کا معنی پایا جاتاہے، انہیں بطورِ ذکر اور دعا کے پڑھ سکتے ہیں۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"(وأما) حكم الحيض والنفاس فمنع جواز الصلاة، والصوم، وقراءة القرآن، ومس المصحف إلا بغلاف، ودخول المسجد، والطواف بالبيت."

(كتاب الطهارة،فصل الحيض وأحكامه، ج:١، ص:٤٤، ط:دارالكتب العلمية)

فتاویٰ شامی میں ہے:

"(و) يمنع...قراءة قرآن) بقصده (ومسه) ولو مكتوبا بالفارسية في الأصح (وإلا بغلافه) المنفصل كما مر (وكذا) يمنع (حمله) كلوح وورق فيه آية.

(قوله وقراءة قرآن) أي ولو دون آية من المركبات لا المفردات؛ لأنه جوز للحائض المعلمة تعليمه كلمة كلمة كما قدمناه وكالقرآن التوراة والإنجيل والزبور كما قدمه المصنف (قوله بقصده) فلو قرأت الفاتحة على وجه الدعاء أو شيئا من الآيات التي فيها معنى الدعاء ولم ترد القراءة لا بأس به كما قدمناه عن العيون لأبي الليث وأن مفهومه أن ما ليس فيه معنى الدعاء كسورة أبي لهب لا يؤثر فيه قصد غير القرآنية."

(كتاب الطهارة، باب الحيض، ج:١، ص:٢٩١-٢٩٣، ط:سعيد)

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

"(ومنها) حرمة قراءة القرآن لا تقرأ الحائض والنفساء والجنب شيئا من القرآن والآية وما دونها سواء في التحريم على الأصح إلا أن لا يقصد بما دون الآية القراءة مثل أن يقول الحمد لله يريد الشكر أو بسم الله عند الأكل أو غيره فإنه لا بأس به."

(كتاب الطهارة،الباب السادس في الدماء المختصة بالنساء وفيه أربعة فصول، الفصل الرابع في أحكام الحيض والنفاس والاستحاضة، ج:١، ص:٣٨، ط:رشيدية)

عمدۃ الفقہ میں ہے:

"قرآن مجید پڑھنا بھی ان تینوں (جنبی اور حیض و نفاس والی) کو حرام ہے، تلاوت کے مقصد سے ذرا بھی نہ پڑھیں، پوری آیت ہو یا کچھ حصہ اصح قول کے موافق دونوں حرام ہونے میں برابر ہیں، لیکن اگر قرات کا قصد نہ کریں، ثنا یا کام شروع کرنے یا دعا کے ارادے سے چاہیں، مثلاً: شکر کے ارادے سے الحمدللہ کہیں یا کھانا کھاتے وقت یا اور وقت بسم اللہ پڑھیں تو مضائقہ نہیں۔"

(کتاب الطہارات، حیض و نفاس اور استحاضہ کا بیان، ج:1، ص:260، ط:زوار اکیڈمی)

فقط واللہ واعلم


فتوی نمبر : 144503100899

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں