بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضوراکرمﷺ کے چچاؤں کی تعداد اور نام


سوال

حضرت محمد ﷺ کے چچا کتنے تھے؟

جواب

حضوراکرمﷺ کے چچاؤں کی تعداد کل بارہ (12)  تھی، بعض مؤرخین کے ہاں چودہ  (14) تھی، جن میں سے مشرف باسلام ہونے والے صرف حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ اور حضرت عباس رضی اللہ عنہ تھے،  ہر ایک کا  نام مندرجہ ذیل ہے:

1:حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ،

2: حضرت عباس رضی اللہ عنہ،  

3:ابو طالب (جن کا نام عبد مناف تھا)،

4:ابو لہب (جس کا نام عبد العزی تھا)،

6:زبیر،

7:عبد الکعبہ،

8:مقوم،

9:ضرار،

10: قثم،

11:مغیرہ (جن کا نام حجل تھا) 

12:غیداق (جن کا نام مصعب تھا)۔

بعض مورخین نے نوفل اور عوام کا بھی آپ ﷺ  کے  چچاؤں میں ذکر کیا ہے۔

زاد المعاد في هدي خير العباد میں ہے:

"فمنهم أسد الله وأسد رسوله سيد الشهداء حمزة بن عبد المطلب، والعباس، وأبو طالب واسمه عبد مناف، وأبو لهب واسمه عبد العزى، والزبير، وعبد الكعبة، والمقوم، وضرار، وقثم، والمغيرة ولقبه حجل، والغيداق واسمه مصعب، وقيل: نوفل، وزاد بعضهم: العوام، ولم يسلم منهم إلا حمزة، والعباس".

(فصل في أعمامه وعماته صلى الله عليه وسلم، ج:1، ص:101، ط:مکتبۃ المنار الاسلامیۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210200431

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں