بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن اخلاق سے متعلق ایک بڑھیا کا واقعہ


سوال

ایک واقعہ ہے کہ ایک بڑھیا ضعیفہ جو حضرت محمد کے ڈر سےشہر چھوڑ کر جا رہی ہوتی ہے   کیوں کہ  وہ کہتے ہیں: اللہ ایک  ہیں۔ حضور پاک ان کی گھٹڑی اُٹھاتے ہیں، جب منزل پر پہنچ کر وہ ضعیفہ ، حضور پاک سے پوچھتی ہے کہ وہ کون ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کہتے ہیں،  میں وہی محمد ہوں۔

یہ واقعہ حقیقت ہے یا من گھڑت ہے؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

جواب

سوال میں جس واقعہ کے بارے میں دریافت کیا  گیا ہے ،کافی تلاش کے باوجود   کتب حدیث میں ہمیں نہیں ملا ، لہذا  جب تک کسی معتبر سند سے نہ مل جائے، اسے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نسبت  کر کے  بیان کرنے سے اجتناب کیا جائے۔

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144506102282

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں