بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضور کی سیرت سے متعلق بڑھیا کے دو واقعات کی تحقیق


سوال

 اللہ کے نبی کی سیرت کے متعلق بڑھیا کےیہ دو واقعات   اکثر   سننے کو  ملتے ہیں، ایک وہ بڑھیا جو اللہ کے نبی پر روزانہ کوڑا کرکٹ پھینکا کرتی تھی۔ اور دوسرا واقعہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ایک بڑھیا کا قصہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا سامان اٹھایا اور اُس نے آپ علیہ السلام کے بارے میں برابھلا کہنا شروع کردیا ،پھر جب آپ علیہ السلام نے اپنا نام بتایا تو وہ بڑھیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کی وجہ سےمتاثر ہوکر  مسلمان ہوئی ۔ ان دونوں  واقعات کی کیا حقیقت ہے ؟

جواب

سوال میں آپ نے جن دونوں واقعات کا ذکر کیا ہے ، یہ واقعات ہمیںتلاش ِ بسیار کے باوجود حدیث کی کتابوں میں نہیں مل سکے، لہذا جب تک کسی معتبر سند سے ان کاثبوت نہ مل جائے،انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ کی طرف منسوب کرکے بیان کرنے سے احتراز کیاجائے۔

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144208200073

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں