بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رسول اللہ ﷺ کا حضرت جبریل علیہ السلام کو اصل صورت میں دیکھنے کی تعداد


سوال

اللہ کے نبی ﷺ نے حضرت جبرائیل علیہ السلام کو ان کی اصل صورت میں کتنی مرتبہ دیکھا ہے؟

جواب

بخاری شریف میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت جبرائیل علیہ السلام کو ان کی اصل صورت میں دو مرتبہ دیکھا ہے۔

صحيح البخاري میں ہے:

" عن مسروق، قال: قلت لعائشة رضي الله عنها ... فقالت ... ولكنه «رأى جبريل عليه السلام في صورته مرتين»."

(كتاب تفسير القرآن، سورة والنجم، 6/ 140، ط:  دار طوق النجاة)

عمدۃ القاری میں ہے:

"قوله: {ولكنه رأى جبرايل}... أشارت بذلك إلى قوله تعالى: {ولقد رآه نزلة أخرى} (النجم: 31) قال الثعلبي أي: مرة أخرى سماها نزلة على الاستعارة، وذلك أن النبي صلى الله عليه وسلم رأى جبريل، عليه الصلاة والسلام، على صورته التي خلق عليها مرتين مرة بالأرض في الأفق الأعلى، ومرة في السماء عند سدرة المنتهى."

(كتاب تفسير القرآن، سورة والنجم، 19/ 198، ط:  دار إحياء التراث العربي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503101010

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں