بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ معجزات کا ذکر


سوال

بچپن سے کچھ باتیں سنتا آیاہوں جن کی حقیقت جاننا چاہتا ہوں ۔ ۱ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ نہیں تھا۔ ۲ حضور صلی اللہ علیہ وسلم جیسے آگے دیکھتے تھے ویسے ہی پیچھے بھی دیکھتے تھے۔ ۳ دور سے کوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھتا تو آپ کا قد دوسروں سے لمبا نظر آتا۔ ۴ اللہ پاک نور ہیں؟

جواب

۱: مستند روایات سے اس بات کا ثبوت ملتا ہے کہ آپ علیہ الصلاۃ والسلام کا سایہ مبارک تھا، مسند احمد میں حضرت عایشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی روایات میں سایہ ہونے کی صراحت موجود ہے۔ ۲: صحیح مسلم کی ایک روایت میں یہ ذکر ہے ایک مرتبہ حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے نماز پڑھائی اور نماز کے بعد صحابہ کرام میں سے کسی کی غلطی پر تنبیہ فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ میں جیسے آگے دیکھتا ہوں ویسے ہی پیچھے بھی مجھے نظر آتا ہے ۔ ۳: شمائل نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں یہ ذکر موجود ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم میانہ قد تھے، نہ زیادہ لمبے نہ چھوٹا، بلکہ معتدل قد تھا لیکن جب صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ساتھ چلتے تھے تو یہ آپ کا معجزہ تھا کہ سب سے لمبےاور نمایاں نظر آتے تھے۔۴: جی، یہ بات درست ہے کہ اللہ جلّ شانہ نور ہیں لیکن اس نور کی کیفیت کیاہے یہ اللہ ہی جانتا ہے۔


فتوی نمبر : 143411200025

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں