بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کن ازواج کا جنازہ نہیں پڑھا گیا اور کیوں نہیں پڑھا گیا؟


سوال

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  کی کن زوجہ کا جنازہ نہیں پڑھا گیا اور کیوں نہیں پڑھا گیا؟

جواب

ازواجِ مطہرات میں سے حضر ت خدیجہ رضی اللہ عنہا ہجرت سے تین سال قبل رمضان المبارک کے مہینہ میں وفات پائی، چوں کہ اس وقت تک نماز جنازہ فرض ہوئی نہیں تھی ،اس لیے صرف کفن دےکر آپ کی تدفین کی گئی ۔

البدایۃ والنھایۃمیں ہے: 

"قال عروة بن الزبير: وقد كانت خديجة توفيت قبل أن تفرض الصلاة."

(البدایۃ والنھایۃ، فصل موت خديجة بنت خويلد وذكر شئ من فضائلها ومناقبها رضي الله عنه وأرضاها،3/ 156 ط: دار احیاء التراث)

الطبقات الکبریمیں ہے:

"عن أبي حبيبة،مولى الزبير قال سمعت حكيم بن حزام يقول : توفيت خديجة بنت خويلد في شهر رمضان سنة عشر من النبوة وهي يومئذ بنت خمس وستين سنة فخرجنا بها من منزلها حتى دفناها بالحجون ونزل رسول الله صلى الله عليه وسلم في حفرتها ولم تكن يومئذ سنة الجنازة الصلاة عليها."

(الطبقات الکبری، 8/ 18 ط: دار صادر بیروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404100073

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں