کیا کوئی ایسی کتاب جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام سنتیں موجود ہوں ؟ ایک بیان میں میں نے سنا ہےکہ بیت الخلاء میں جانے کی 51 سنتیں ہیں؟ہم کھانے سونے کےآداب کے بارے میں سنتے ہیں لیکن یہ سنتیں کہاں ملیں گی ؟
ڈاکٹر عبدالحی عارفی رحمہ اللہ کی کتاب " اسوہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم" کا مطالعہ فرمائیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143101200397
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن